پاکستان

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازع ٹویٹ پر آج پارٹی اجلاس بلا لیا،علی محمد خان

Published

on

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خاں نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایکس ہینڈل سے متنازعہ ٹویٹ پر آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ ہمارے قائد کا موقف ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیئے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کل سپریم کورٹ سے وکلاء کے ساتھ مشاورت کی اجازت مانگی ہے۔نیب ترمیم کیس کی براہ راست نشریات پر ہمارا موقف ہے اسے دکھایا جائے۔ عمران خان کے خلاف اور کیسز بھی تیار کئے جارہے ہیں۔رؤف حسن نے کل واضح کیا کہ عمران خان کو اس وڈیو سے متعلق کوئی علم نہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان نے ہمشہ یہ کہا ہے کہ فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے۔حکومت کو کہنا چاہتے ہیں پہلے کیسز بھی جعلی تھے اب ایف آئی کے نئے کیس میں بھی کچھ نہیں ہے۔عمران خان کے دور میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا انہوں نے ہمیشہ ملک کا وقار مد نظر رکھا۔ہمارے وکلاء پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ موجودہ حکومت والوں کو ہم حکومت نہیں مانتے۔ آج کور کمیٹی فیصلہ کرے گی بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والا مواد کس طرح کنٹرول ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version