Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

اٹلی کے جعلی ویزے کے ساتھ مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

Published

on

ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی،اٹلی کی جعلی مہریں لگی پاسپورٹ کے حامل مسافرکو گرفتارکرلیاگیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پرتعینات امیگریشن عملے نے پاکستانی سے روانگی سمیت شینجن ویزے پراٹلی سے روانگی کی جعلی مہریں لگے حامل پاسپورٹ کےملزم کو گرفتارکرلیا۔

ملزم محمد طاہرکے پاس موجود اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ بھی جعلی نکلا،ملزم قطرائیرکی پروازسے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کا خواہشمندتھا،،

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پرجعلی مہروں کی موجودگی کا انکشاف امیگریشن کلئیرنس کے دوران ہوا،ملزم کو مذید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیاگیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین