پاکستان
لاہور کے تاریخی دروازوں کی بحالی کے لیے 75 ملین کا پی سی ون منظور
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے لاہور اندرون شہر کے دروازوں کی بحالی کے منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے دی ۔۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔
سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد کی زیر صدارت ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پی سی ون کی منظوری دی گئی۔
اندرون لاہور کے دروازوں کی بحالی کے لیے 75 ملین مختص کیے جا رہے ہیں، سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ والڈ سٹی کے دروازوں کی بحالی کے لیے جون 2024 کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
پی سی ون میں لاہوری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ،کشمیری گیٹ،روشنائی گیٹ شامل کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری بلدیات ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر دروازوں کی بحالی کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ فنانس اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔