Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرسرفراز نواز کی پنشن بحال کردی

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، محمد حفیظ اور مصباح الحق نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نوازسے ملاقات کی۔

 سرفراز نواز سے  پی سی بی عہدیداران کی ملاقات کا مقصد اس معاملے کو حل کرنا تھا جس کا تعلق ان ادائیگیوں سے تھا جو جنوری 2017 ء سے سرفراز نواز کو رکی ہوئی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے اس موقع پر سرفراز نواز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹرز ویلفیئر پالیسی کے تحت ان کی تمام رکی ہوئی ادائیگیوں کا چیک حوالے کیا اور انہیں اپنی تمام تر حمایت کا یقین بھی دلایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2017 میں سرفراز نواز کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث ڈسپلنری کارروائی کے تحت انکی ادائیگیاں روک لیں تھیں ،ملاقات میں سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے لہٰذا پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت وہ ادائیگیاں بحال کردی گئی ہیں۔

ذکاء اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس ہوا اور وہ یہ دیکھ کر بہت ڈسٹرب ہوئے کہ سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو ان کی پنشن جیسے حق سے محروم رکھا گیا۔

سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ اور45 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 177 اور 63 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین