کھیل
پی سی بی کا سپیشلائزڈ سمر کیمپ، اسپنرز کی ٹریننگ شروع
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے سپیشلائزڈ سمر کیمپ کا آغاز کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں اسپنرز کیمپ لگایا گیا ہے۔
پی سی بی کے سمر کیمپ میں شامل کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کردیا ہے،عابد علی کل کیمپ جوائن کریں گے۔
کیمپ کے کھلاڑی مختلف سیشنز میں ٹریننگ کریں گے،کیمپ میں پہلا سیشن 12 بجے تک جاری رہے گا، کیمپ کے دوسرے سیشن میں کھلاڑی 2:30 سے 4:30 بجے تک ٹریننگ کریں گے۔
اسپن باؤلرز میں کیمپ میں ابرار احمد ، علی اسفند،عرفات منہاس ،فیصل اکرم،محمد جنید شریک ہیں۔
مہران ممتاز، مبصرخان، نعمان علی، قاسم اکرم، ساجد خان، سفیان مقیم اور زاہد محمود بی سمر کیمپ کا حصہ ہیں۔
بیٹرز میں عبداللہ شفیق، حارث سہیل، حسیب اللہ، حسین طلعت، امام الحق سمر کیمپ میں شریک ہیں،کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ،عمیر بن یوسف ٹریننگ کر رہے ہیں۔
صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور طیب طاہر بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔