پاکستان

عدالتوں میں زیرالتوا اپیلیں، الیکشن کمیشن نے 100 انتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ روک دی

Published

on

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 100 سے زائد حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ روک دی،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عدالت میں  زیرسماعت حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکی گئی ہے،

امیدواروں نے انتخابی نشانات اور الیکشن سے متعلق دیگرامور چیلنج  کیے  ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جن حلقوں کے معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ روکی گئی ہے۔ بیلٹ پیپعز کی پرنٹنگ قومی خزانے پر اضافی بوجھ سے بچنے کے لئے روکی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے آتے ہی ان حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ فوری شروع کر دی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ روکی نہیں ،عدالتی فیصلوں تک التوامیں ڈالی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version