Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عوام اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں، آئی جی پولیس سندھ

Published

on

آئی جی سندھ نے شہریوں کو سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کا مشورہ دے دیا۔

سینٹرل پولیس آفس میں کراچی میں امن و امان کے قیام سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عوام کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کروانے والے اداروں کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے گھروں اور کاروباری جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری جہاں ضرورت پڑے ملزمان کے خلاف رضاکارانہ گواہی دیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پولیس کی مدد کریں۔

جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 48 افراد ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہوئے، جن میں 46 وارداتوں کے مقدمات درج کروائے گئے جبکہ پولیس نے ان میں سے ابتک 27 کیسز کو حل کیا ہے، رواں سال تاحال مختلف پولیس مقابلوں میں 13 ملزمان ہلاک جبکہ 33 گرفتار ہوئے، قتل کے دیگر رپورٹ ہوئے 12 کیسز میں سے پولیس نے 8 کو حل کیا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کی جبکہ اجلاس میں مئیر کراچی ، صوبائی وزرا ، اعلی پولیس حکام اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے گیارہ رکنی وفد نے بھی شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین