تازہ ترین
پیپلز پارٹی مرکز اور پنجاب میں کابینہ کا حصہ بننے کو تیار
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرکا فیصلہ ہوتے ہیں پیپلزپارٹی وفاق اورپنجاب میں وزارتیں لینے کے لیے تیار ہوگئی،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے وفاق میں 8 وزارتیں لینے کا فیصلہ کیاہے۔ پنجاب میں بھی اہم وزارتیں پیپلز پارٹی کے حصہ میں آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب سے 4،بلوچستان اور سندھ سے 2،2 وزیر بنائے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں وزرائے مملکت بنائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کو دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں ایک بار پھر کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ یہ نواز شریف کی خواہش ہے جو آپ کے سامنے رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ پی پی کے کابینہ میں شمولیت سے حکومت بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔