Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پیپلز پارٹی رات کی تاریکی میں عمران خان سے ملاقات کے لیے منت کرتی رہی، حافظ حمد اللہ

Published

on

مسلم لیگ ن  کے رہنما ملک احمد خان اور پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی  کو تکلیف کیوں ہے؟

حافظ حمداللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی  قیادت مسلم لیگ (ن) کیخلاف رات کی تاریکی میں عمران خان سے ملاقات کی منتیں کرتی رہی،کچھ لوگوں نے صبح کا آغاز  نماز جمعہ تیاری کی بجائے مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے کیا،انہیں اتنی جلدی کیا تھی کچھ صبر سے کام لیتے، ابھی تو کھیل شروع ہی نہیں  ہوا،دونوں پارٹیوں نے کھیل شروع ہونے سے پہلے باؤلنگ شروع کردی۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا نے 2018کی طرح 8 فروری کے الیکشن کو بھی دھاندلی زدہ قرار دےکر مسترد کیا،دونوں پارٹیوں کی صفوں میں شامل امیدوار بھی جھرلو الیکشن قرار دے رہے ہیں،کیا مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی نے قمرجاویدباجوہ کو 3 سال توسیع نہیں دی؟قمرباجوہ کو ایکسٹینشن پارلیمنٹ سے دے کر دونوں جماعتوں نے جمہوریت، سیاست کی  توہین کی،جے یو آئی (ف) نے ایکسٹینشن کی برملا اورببانگ دہل مخالفت کی۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی  یہ بتائے کہ پی ڈی ایم کس کے کہنے پر نکل گئی؟ ملک احمد خان مولانا فضل الرحمان کو چیلنج نہیں دے سکتے،نواز،شہبازشریف میں سے کوئی آگے بڑھنے کی ہمت کرے،اتنی زیادہ آگے نہ جائیں  ورنہ بات دور تک بڑھے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین