تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کر دیا

Published

on

پیپلزپارٹی نے میرسرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے نامزد کردیا،سابق صدر آصف زرداری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سرفراز بگٹی کے نام کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ صبحِ چار بچے طویل بحث و مباحثہ کے بعد فیصلہ سرفراز بگٹی کے حق میں ہوا،سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلے کی منظوری دی گئی،

سرفراز بگٹی بارہ بجے کوئٹہ پہنچیں گے، پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی دو بجے پریس کانفرنس باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔

پریس کانفرنس میں سرفراز بگٹی سمیت صوبائی قیادت موجود ھو گی، سرفراز بگٹی پی بی 10ڈیرہ بگٹی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version