شوبز
تھیٹر فیسٹیول میں سری لنکا کے فنکاروں کی پرفارمنس، غیر ملکی سفارتکاروں کی خصوصی شرکت
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے چودھویں روز سر ی لنکن Stagesتھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر Ken B Eniwan`s Story پیش کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت سری لنکا ، اومان، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ سری لنکا کے قونصل جنرل جگت ابیورنا نے اس فیسٹیول میں سری لنکن گروپس کی پرفارمنسز کو یقینی بنانے میں بھرپور تعاون کیا، سری لنکا کے ڈانس گروپ نے پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں اپنے ثقافتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا، سری لنکا قونصل جنرل ثقافتی فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں، قونصل جنرل اومان، انڈونیشیا اور ملائیشیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ Ken B Eniwan`s Story کو Hidayaath Hazeer اور Ruwanthie de Chickera نے ڈیزائن کیا ہے، جبکہ Shala Amarasuriya،Bhanu Ekanayaka،Tracy Jayasinge،Oshada Kumarikkanda،Akalanka Prabarshwara، Duminda Sandaruwan،Hidayaath Hazeer، Vimukthi Kiriella سمیت آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کی طالبات مرحبا نور اور کومل حیات ویرجی نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، ڈرامہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے ہمیشہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ منتخب کیا حالانکہ زندگی نے اسے جینے کے دو مواقع دیے، اس کہانی میں مرکزی کردار ’ Ken B Eniwan`s Story ‘ ہے جو اپنی زندگی کے سنگ میلوں سے گزرتا ہے اور یا تو وہ صرف ایمان یا خوف سے جینے کا انتخاب کرتا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد نے تھیٹر میں شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی