شوبز

تھیٹر فیسٹیول میں سری لنکا کے فنکاروں کی پرفارمنس، غیر ملکی سفارتکاروں کی خصوصی شرکت

Published

on

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے چودھویں روز سر ی لنکن Stagesتھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر Ken B Eniwan`s Story پیش کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت سری لنکا ، اومان، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ سری لنکا کے قونصل جنرل جگت ابیورنا نے اس فیسٹیول میں سری لنکن گروپس کی پرفارمنسز کو یقینی بنانے میں بھرپور تعاون کیا، سری لنکا کے ڈانس گروپ نے پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں اپنے ثقافتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا، سری لنکا قونصل جنرل ثقافتی فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں، قونصل جنرل اومان، انڈونیشیا اور ملائیشیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ Ken B Eniwan`s Story کو Hidayaath Hazeer اور Ruwanthie de Chickera نے ڈیزائن کیا ہے، جبکہ Shala Amarasuriya،Bhanu Ekanayaka،Tracy Jayasinge،Oshada Kumarikkanda،Akalanka Prabarshwara، Duminda Sandaruwan،Hidayaath Hazeer، Vimukthi Kiriella سمیت آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کی طالبات مرحبا نور اور کومل حیات ویرجی نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، ڈرامہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے ہمیشہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ منتخب کیا حالانکہ زندگی نے اسے جینے کے دو مواقع دیے، اس کہانی میں مرکزی کردار ’ Ken B Eniwan`s Story ‘ ہے جو اپنی زندگی کے سنگ میلوں سے گزرتا ہے اور یا تو وہ صرف ایمان یا خوف سے جینے کا انتخاب کرتا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد نے تھیٹر میں شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version