پاکستان
پرویز الٰہی سفر کے قابل نہیں، اڈیالہ جیل حکام نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی
سابق وزیر اعلی پرویز الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، پرویز الہی کو آج بھی جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اڈیالہ جیل حکام نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی۔
ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔پرویز الہی کو آج بھی جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،اڈیالہ جیل حکام نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز الہی سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں،پرویز الہی کی مخلتف بیماریاں کی ہسٹری ہے سفر سے ان کی بیماری بڑھ سکتی ہے۔
سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے سماعت کی،ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔