پاکستان
پرویز الٰہی متعدد امراض میں مبتلا، سانس لینے کی دشواری، جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا،پرویز الہٰی کی اہلیہ نے پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کرنے کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 78 سالہ پرویز الٰہی عارضہ قلب سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہیں،ڈاکٹرز کی ہدایات پر انہیں پمز منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھے،پرویز الٰہی کی ہسپتال سے جیل منتقلی بدترین انتقامی کارروائی ہے۔
پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے پیٹشن دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی جیل میں گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے میڈیکل رپورٹس کے مطابق پرویز الٰہی کی پسلی کی ہڈیوں میں فریکچرز ہیں،78 سالہ پرویز الٰہی عارضہ قلب سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے،ڈاکٹرز کی ہدایات پر انہیں پمز منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھے،پرویز الٰہی کو انتہائی نگہداشت میں مسلسل مانیڑنگ اور علاج کی ضرورت ہے۔
پیٹشن میں کہا گیا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں سیاسی مخالفین کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھ رہی ہے،پرویز الٰہی کی ہسپتال سے جیل منتقلی بدترین انتقامی کارروائی ہے۔
قیصرہ الٰہی کی درخواست میں الزام لگایا گیا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا پرویز الٰہی کے ہسپتال میں داخل ہونے کا علم ہونے پر وزیر صحت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور