پاکستان
پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی
لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،پرویز الہیٰ نے پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔
جسٹس شاہد کریم نے پرویز الہیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنایا،،،اپیل ٹربیونل نے زارا الہٰیٰ اور سمیرا الہیٰ کو بھی الیکشن لڑنے کی اجاز مل گئی۔
چوہدری پرویز الٰہی اور فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔
اپیلوں کی سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل نے تیاری کیلئے مہلت مانگی،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ ساڑھے بارہ بجے تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران سے ریکارڈ اور جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
چوہدری پرویز الٰہی، سمیرا الٰہی، زہرا اخلاص، ریحانہ عباس نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں،مونس الہیٰ کی پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔