Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

Published

on

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

چیف جسٹس  نےاستفسارکیا کہ کس قانون کے تحت خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف براہ راست اپیل سپریم کورٹ میں آ سکتی ہے؟سپریم کورٹ میں آپ کی درخواست کو نمبر کیوں نہیں لگا؟

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ سزا یافتہ کے سرنڈر کیے بغیر اپیل دائر نہیں ہو سکتی، پرویز مشرف کی عدم موجودگی میں سزا سنائی گئی، پرویز مشرف کی سزا کا فیصلہ اس لیے چیلنج کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چمبر اپیل میں جج اپیل مسترد کرتا ہے یا منظور، تیسرا آپشن یہ ہے کہ جج اپیل کو اوپن کورٹ میں مقرر کردے، ہم جب اپنا احتساب نہیں کریں گے تو دوسروں کا کیسے کریں گے، چیمبر اپیل میں جب آرڈر ہوگیا تھا تو اس اپیل کو مقرر ہونا چاہئے تھا۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرا موقف تھا کہ ایک شخص کا ٹرائل اور سزا عدم موجودگی میں ہوسکتی ہے تو اپیل کیوں نہیں،میں کہتا رہا کہ پرویز مشرف کی غیر حاضری بدنیتی نہیں،مشرف سزا کے بعد ملک سے نہیں بھاگے تھے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ چمبر اپیل میں جج اپیل مسترد کرتا ہے یا منظور، تیسرا آپشن یہ ہے کہ جج اپیل کو اوپن کورٹ میں مقرر کردے،اپیل اوپن کورٹ میں کیوں مقرر نہ ہوئی۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہمیں اس سوال کا جواب شاید نہ دے سکوں،میں مشرف کے ساتھ اس طرح رابطہ میں نہیں تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم جب اپنا احتساب نہیں کریں گے تو دوسروں کا کیسے کریں گے،چیمبر اپیل میں جب آرڈر ہوگیا تھا تو اس اپیل کو مقرر ہونا چاہئے تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین