پاکستان
پشاور: ایمبولینس کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایمبولینس کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 10 کلو 800 گرام افیون اور 36 کلو چرس اسٹریچر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،7 کاروائیوں کے دوران 445 کلوگرام منشیات برآمد،ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزمان گرفتار کرلیا گیا،ترجمان کے مطابق رنگ روڈ پشاور کے قریب ایمبولینس سے 10 کلو 800 گرام افیون اور 36 کلو چرس قبضے میں لی گئی۔
منشیات اسٹریچر کے نیچے چھپائی گئی تھی،دوران کارروائی ایک افغان باشندے سمیت ہنگو کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 730 گرام آئس برآمد کرلی گئی،پشاور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے قطر کے لئے روانہ ہو رہا تھا،خیبر میں کارروائی کے دوران مقامی رہائشی سے 5 کلو چرس برآمد جبکہ گوجرانولہ کے علاقے چن کا قلعہ میں گاڑی سے 180 کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی،دوران کارروائی گوجرانولہ کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا۔
ملزم کی نشاندہی پر گھر میں کھڑی ایک اور گاڑی سے 36 کلو افیون برآمد کی گئی،فیصل آباد میں مقامی موٹرسائیکل سوار سے 600 گرام ہیروئن تحویل میں لی گئی،کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 67 کلو افیون اور 103 کلو مارفین برآمد کی گئی،ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔