Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پشاور: سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث فیکٹری یونیسا لمیٹڈ پر ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

Published

on

چالیس سے پچاس کروڑ سے زائد کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث سرنج بنانے والی فیکڑی  میسریونیسا پرائیویٹ لمیٹڈ ایف بی آر کے ریڈار میں آگئی ۔

کمپنی 2019سے کام کررہی ہےلیکن کبھی بھی اپنے ٹیکسز پوری طرح سے ادا نہیں کیے۔یہ بڑے پیمانے پر اپنے خام مال کے زیروریٹنگ کوٹہ کے ناجائز استعمال میں بھی ملوث ہے۔

ایف بی آر انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میسر یونیسا پرائیویٹ لمیٹڈ کی فیکڑی  مین جی ٹی روڈ،آدم زئی ،اکوڑ خٹک پر چھاپا مارا اور تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔

فیکٹری مریضوں کیلئے انجیکشن سرنج،آئی وی سیٹ ،بلڈسیٹ وغیرہ بناتی ہے۔ یہ یونٹ کبھی بھی اپنی سیلز کو مکمل طور پر ڈکلیئر نہیں کرتا اور اس وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔۔

ایف بی آر انٹیلی جنس  ڈائریکٹریٹ پشاور نے فیکٹری کا ریکارڈ قبضہ میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اس ریکارڈ کی چھان بین کے دوران یونٹ کی ٹیکس چوری سے متعلق مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ محکمہ کی جانب  سے یونٹ کے مالکان کے خلاف ایف آئی  آر درج کرادی گئی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین