پاکستان
پشاور: سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث فیکٹری یونیسا لمیٹڈ پر ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
چالیس سے پچاس کروڑ سے زائد کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث سرنج بنانے والی فیکڑی میسریونیسا پرائیویٹ لمیٹڈ ایف بی آر کے ریڈار میں آگئی ۔
کمپنی 2019سے کام کررہی ہےلیکن کبھی بھی اپنے ٹیکسز پوری طرح سے ادا نہیں کیے۔یہ بڑے پیمانے پر اپنے خام مال کے زیروریٹنگ کوٹہ کے ناجائز استعمال میں بھی ملوث ہے۔
ایف بی آر انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میسر یونیسا پرائیویٹ لمیٹڈ کی فیکڑی مین جی ٹی روڈ،آدم زئی ،اکوڑ خٹک پر چھاپا مارا اور تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔
فیکٹری مریضوں کیلئے انجیکشن سرنج،آئی وی سیٹ ،بلڈسیٹ وغیرہ بناتی ہے۔ یہ یونٹ کبھی بھی اپنی سیلز کو مکمل طور پر ڈکلیئر نہیں کرتا اور اس وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔۔
ایف بی آر انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ پشاور نے فیکٹری کا ریکارڈ قبضہ میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اس ریکارڈ کی چھان بین کے دوران یونٹ کی ٹیکس چوری سے متعلق مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ محکمہ کی جانب سے یونٹ کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی