پاکستان
خدیجہ شاہ اور دیگر کی رہائی کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ نے خارج کردیں
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی 9 مئی کے واقعات پرحراست کیخلاف اور رہائی کیلئے درخواستیں خارج کر دیں ۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ اس مرحلے پر حراست کو غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا۔ بد قسمت واقعات نے ہجوم کی عدم برداشت اور خطرناک جنونی کیفیت کو ظاہر کیا اورسول عدالتی نظام کو بھی چیلنج کیا۔ ریاست نے اپنے آپ کو بچانا تھا۔جو بھی ملوث پایا گیا اسکی قانون کے مطابق شناخت کی گئی۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ بلاشبہ ملزموں کے قانونی حقوق ہیں جن کا عدالتیں تحفظ کرتی ہیں۔درخواست گزاروں کے لیے بہترین حکمت عملی معمول کے قانونی طریقہ کار پر چلنا ہے۔ پروسیجر کو بائی پاس کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔