Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ

Published

on

پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کر دیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت 19روپے 95 پیسےاضافے سے 273روپے 70 پیسے ہوگئی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہو سکتا ہے وہ کرنا چاہیے، ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کو دیکھتے ہوئے کم سے کم قیمت بڑھائی جا رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

وزیر خزانہ نے یہ اعلان نہیں کیا کہ آیا مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق قیمتوں میں کم سے کم ممکنہ اضافہ صارفین تک پہنچانے کی کوشش کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین