ٹاپ سٹوریز

القادر ٹرسٹ کیس میں آج عمران خان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، نیب ذرائع

Published

on

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے نیب نے مختلف آپشنز پر غورشروع کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اس بات پر غور کر رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جائے یا جیل میں ہی جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے؟اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن ضروری ہے،

نیب ذرائع کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ جیل سماعت کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں احتساب عدالت کے جج محمدبشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹوں میں ملزم کو عدالت پیش کرناضروری ہے، اس لیے آج ہی نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version