پاکستان

شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

Published

on

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ،پولیس نے 30 دنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا،پولیس کا موقف ہے کہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے،پولیس نے 30 دنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا فون سائفر کیس میں لے لیا گیا تھا،شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے ڈسچارج کیا جائے۔

 

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version