Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یاسمین راشد کا 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ

Published

on

انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر کے مقدمے میں نئی دفعات شامل ہونے پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ  دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ مقدمے میں نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں اس لیے دوبارہ تفتیش کی ضرورت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرلی اور تفتیش کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ساتھ یہ ہدایت کی کہ سابق صوبائی وزیر کو 14 ستمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے۔

تھانہ سرور روڑ پولیس  نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف مقدمہ  درج کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین