پاکستان
یاسمین راشد کا 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ
انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر کے مقدمے میں نئی دفعات شامل ہونے پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ مقدمے میں نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں اس لیے دوبارہ تفتیش کی ضرورت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرلی اور تفتیش کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ساتھ یہ ہدایت کی کہ سابق صوبائی وزیر کو 14 ستمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے۔
تھانہ سرور روڑ پولیس نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔