پاکستان
پی آئی اے نے مزید ساڑھے 7 ارب روپے قرض کی سہولت مانگ لی
پی آئی اے انتظامیہ نے آپریشن جاری رکھنے کے لیے بینکوں سے مذید ساڑھے ارب روپے قرضے کی سہولت مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی موجودہ دگرگوں حالت کے سبب فوری طور پر قرضہ نہ ملنے پر فضائی آپریشن مبینہ طور جذوی یا مکمل بند ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے،اسی تناظر میں پی آئی اے انتظامیہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو خط لکھا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ آپریشن جاری رکھنے کے لئے بینکوں سے فوری طور پر ساڑھے 7 ارب قرضےکی سہولت دلائی جائے۔
حکومت پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹیز میں ائر لائن کے پاس 7 ارب 50 کروڑ قرضہ حصول کا آپشن باقی ہے،خط کے مطابق ان گارنٹیز کے تحت 3 بینکوں سے 5 ارب قرضہ کی سہولت مانگنے پر بینکوں نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
پی آئی اے کے انتہائی سنگین مالی مسائل کے باعث کوئی بینک قرضہ دینے میں دلچسپی نہیں رکھتا،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کے باعث جدہ اور دبئی میں فیول فراہمی روکی گئی،جبکہ پی ایس او نے بھی فیول دینے سے منع کیا،ایاٹا رکنیت کسی بھی وقت معطل ہو سکتی ہے،ایف بی آر نوٹسز کا معاملہ بھی درپیش ہے۔
وزارت خزانہ بینکوں کو فوری طور پر حکومت پاکستان کی گارنٹی پر 7۔5 ارب قرضہ فراہم کرنے کے لئے مداخلت کرے،
خط جنرل مینیجر فنڈز میںنجمنٹ کی جانب سے سیکشن افسر ہوا بازی ڈویژن کو ارسال کیا گیا۔