ٹاپ سٹوریز
پی آئی اے کا مالی بحران، نجی ایئرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں 40 سے 70 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا
پی آئی اے کے مالی بحران کے سبب اندرون ملک فضائی آپریشن محدود ہونے کے سبب ملکی نجی ائیرلائنوں نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائنز کی جانب سے اندرون ملک ایک شہرسے دوسرے شہر روانہ ہونے والے مسافروں سے من مانا کرایہ وصول کیاجارہاہے، ملک کے مختلف شہروں کےدرمیان آپریٹ ہونیوالی پروازوں کے کرائے میں40ہزار سے 70ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔
نجی ائیرلائنوں کی جانب سے کراچی تا لاہور35ہزارروپے سے49ہزارروپے تک کے کرائے وصول کئے گئے، کراچی تا اسلام آباد یکطرفہ کرایا 55ہزار سے61ہزار روپے تک بھی وصول کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے پی آئی اے کا ڈومیسٹک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثررہا،پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہونے کی وجہ سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے رش میں اضافہ ہوا، اچانک کرائے بڑھنے کے سبب مسافروں کواضافی کرایوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔
مسافروں نے مسابقی کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،نجی ائیرلائنز انتظامیہ کےمطابق اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق پڑا ہے، کرایوں میں من مانا اضافہ نہیں کیا گیا،اس کے لیے ایک خودکارنظام موجود ہے، جب پروازوں لوڈ زیادہ ہوتو ائیرلائن ریونیومینیجنمٹ سسٹم(آرایم ایس)خودکارطریقے سے کرایوں کا تعین کرتاہے۔