پاکستان
پی آئی اے نے عمرہ ٹکٹ میں 7 ہزار روپے کمی کا اعلان کردیا
پی آئی اے نےعمرہ کرایوں میں فوری طورپر7ہزاروپے کی کمی کا اعلان کردیا،کراچی اورکوئٹہ سے جدہ کا دوطرفہ کرایہ 79000ہزارروپے ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی اورکوئٹہ سے دوطرفہ عمرہ کرایہ 79000روپے علاوہ ٹیکس ہوگیا۔
لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ، پشاور،ملتان، فیصل آباد سے جدہ کے لئے دوطرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق یہ کرائے فوری طورپرنافذالعمل ہوں گے،پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولت میں ہمیشہ ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے میں سفر کرنے والے مسافروں کی بڑی تعداد نے ٹکٹ کینسل کرادیے تھے، ٹکٹ میں مجموعی طور پر 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔
گذشتہ دنوں بحرانی صورتحال کی وجہ سے قومی ائیرلائن انتظامیہ نےفروخت شدہ ٹکٹوں کو واپس کرکے تقریبا50کروڑروپے ریفنڈ کی صورت میں لوگوں کوواپس کیے۔
ایندھن کی وجہ سے متاثرہ فضائی آپریشن کے دوران پی ائی اے کو تقریبا 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔