پاکستان

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کی امید، یورپی سیفٹی ایجنسی کے آڈٹ میں کلیئر

Published

on

یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحالی کے لیے اہم پیش رفت،یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلئیرکردیا۔

ذرائع کےمطابق پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا،یورپ میں پی آئی اے پروازوں کی بحالی ایک قدم دوری پر رہ گئی۔

یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور پاکستان سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی،فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ میں پروازیں بحال ہوجائینگی۔

پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے، یورپ میں بحالی سے پی آئی اے کو خطیرآمدنی ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version