Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے نے ہڑتال ختم کرانے کے لیے پیپلز یونٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی

Published

on

پی آئی اے ملازمین کا احتجاج 19 ویں روز میں داخل،ہیڈآفس کے باہردھرنا دیا گیا،بکنگ آفسز3گھنٹوں کے لیے بند رہے،انتظامیہ کے ساتھ جلد مذاکرات متوقع ہیں۔

پیپلزیونٹی آف پی آئی اے اور آفیسرزایسوسی ایشن کے مشترکہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منگل کو بھی پی آئی اے ہیڈآفس کے باہراحتجاج کیاگیا،جس میں افسران وملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نجکاری اورتنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کے سامنے متوقع ملاقات کے دوران چند مطالبات رکھے جائیں گے۔

جن میں سرفہرست گروپ ایک تاچارملازمین اورافسران کی تنخواہوں میں اضافہ، آفیسرز ایسوسی (ساسا) اورفلائٹ کچن کےسیل دفترکوکھولنے،ملازمین کے خلاف درج مقدمات اورشوکازکی فی الفورواپسی شامل ہے۔

پیپلزیونٹی میڈیا سیل کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کے چئیرمین اسلم آرخان نے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایات اللہ خان سے رابطہ کر کے ان کو مذاکرات کی دعوت دے دی، صدر پیپلز یونٹی ہدایات اللہ خان کا کہنا ہے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین