پاکستان
تنخواہوں میں اضافے کے لیے پی آئی اے افسروں اور ملازموں کا ہیڈ آفس پر دھرنا
پی آئی اے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ملازمین و افسران نے قومی ائیرلائن ہیڈ آفس پر دھرنا دیا۔
پی آئی اے ملازمین کا احتجاج 8 ویں روز میں داخل ہوگیا،جمعرات کی دوپہر احتجاجی ملازمین کی جانب سے اعلان کردہ دوگھنٹے کی ہڑتال کو تین گھنٹے تک بڑھایا گیا۔
احتجاج کے دوران پی آئی اے ہیڈ آفس کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا، کراچی سمیت پورے پاکستان میں بھی بکنگ آفسز بھی 2 بجے سے بند رکھے گئے۔
میڈیا سیل پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز سی بی اے کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس ملازمین کے دھرنے میں اسلام آباد سے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان صاحب NIRC کورٹ سے ملازمین کا حقوق سائن کروا کر لے آئے ملازمین نے ہدایت اللہ خان صاحب کا جوش ولولے سے استقبال کیاجبکہ پورے پاکستان میں بھی بکنگ آفس ،2 بجے سے بند کر دیے گئے ہیں اور اسلام آبادآفس کو بھی بند کیا گیا۔