ٹاپ سٹوریز
برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن بند لیکن عملہ تعینات، ماہانہ تین کروڑ روپے تنخواہ ادائیگی
برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن پر پابندی کے باوجود پی آئی اے کا افسران و عملہ بھاری تنخواہوں پر لندن،برمنگھم اور مانچسٹر میں تعینات ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کے برطانیہ میں فضائی آپریشن بند ہونے کے باوجود کنٹری منیجر کو سالانہ 70 ہزار پاونڈ تنخواہ ادا کی جارہی ہے،پی آئی اے کے پسنجر سیلز منیجر کو سالانہ 55ہزار پاونڈز تنخواہ کی مد میں اداکیے جارہے ہیں،لندن میں تعینات پی ائی اے فنانس منیجر کی سالانہ 55ہزار برطانوی پاونڈ تنخواہ مقرر ہے،پی آئی اے برمنگھم، مانچسٹر اسٹیشنز پر تعینات منیجرز بھی سالانہ 55 ہزار پاونڈز اور دیگر سہولیات لے رہے ہیں۔
پی آئی اے کے برطانیہ میں تعینات افسران کی سالانہ تنخواہ پاکستانی روپے میں 3 کروڑ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا مذکورہ معاملے پر کہنا ہے کہ برطانیہ میں پی آئی اے اپنا آپریشن کوڈ شیئرنگ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہے،برطانیہ میں سالانہ بنیاد پر ایک کروڑ 40 لاکھ برطانوی پاؤنڈز آمدن ہورہی ہے،ترکش ائیرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کے تحت برطانیہ میں پی آئی اے آپریشن جاری ہے،جس کی ٹکٹس فروخت ہورہی ہے،اس سسٹم کو چلانے کے لیے برطانیہ میں عملے کی تعیناتی ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن بحالی کے جلد امکانات ہیں،اسی کے مدنظر برطانیہ میں کنٹری منیجر اور سیلز منیجرز رکھے ہوئے ہیں،کیونکہ آپریشن بحالی کی صورت میں عملے کی ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ تعیناتی تیکنیکی لحاظ سے ایک دشوار اور پیچیدہ عمل ہے،ترجمان کا مذید کہنا ہے کہ پی آئی اے کی برطانیہ میں آمدنی کا صرف 1.8فیصد وہاں تعینات عملے پر خرچ کیا جارہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور