Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے کے منجمد اکاؤنٹس بحال کر دیئے گئے

Published

on

ایف بی آر نے قومی ائیرلائن کے منجمد اکاونٹس بحال کردیے۔

ایف بی آر کی جانب سے بدھ کو پی آئی اے کے ملک بھر کے تمام اکاونٹس واجبات کی عدم ادائیگی پر منجمد کردیے گئے تھے،تاہم مذاکرات کے بعد منجمد تمام اکاونٹس بحال کردیے گئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کے مابین کامیاب مذاکرات ہوئے،جس کے بعد ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین