Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو کھیلنا بھارتی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوگا، بھارتی صحافی

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز  افغانستان کے خلاف تباہ کن بالنگ کی اور پوری افغانی ٹیم کو 59 رنز پر ڈھیر کر دیا،حارث رؤف نے 5،شاہین آفریدی نے 2،نسیم شاہ اور شاداب خان  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی کرکٹ  ٹیم کی بالنگ دیکھ کر بھارتی میڈیا سمیت بھارتی صحافی سہم گئے ہیں اور انہیں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی پڑ گئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کا پیس اٹیک بھارتی کھلاڑیوں کو ہلنے نہیں دے گا۔

اسی حوالے سے بھارتی سپورٹس جرنلسٹس کے کافی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں ،جن میں سے ایک  بھارتی سپورٹس جرنلست سشانت مہتا کا بھی ہے، ویسے تو وہ قومی کرکٹ ٹیم پر بے جا تنقید کرتے رہتے ہیں مگر گزشتہ روز قومی ٹیم کی تباہ کن بالنگ دیکھ کر وہ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

سشانت مہتا کہتے ہیں کہ "ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستانی بالرز سالوں سے سری لنکا میں ہو ں ان کی بالنگ دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے وہ  آگ  پھینک رہے ہوں، حارث رؤف،نسیم شاہ اور شاہین آفریدی  کو کھیلنا بھارتی ٹیم کیلئے آسان نہیں ہو گا، بھارتی ٹیم میں ایسا ایک بھی کھلاڑی نہیں جو اس پیس اٹیک کے سامنے ٹک سکے”

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین