پاکستان
پولیس حملہ کیس، نذیر چوہان سمیت 8 ملزم بری
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان سمیت 8 ملزمان کو پولیس حملہ کیس میں بری کر دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نذیر چوہان اور دیگر کے خلاف پولیس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت نذیر چوہان، سعد نذیر، عابد علی، رفاقت علی، رضوان، قاسم، فیصل اور قمر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 8 گواہوں کے بیانات قلم بند کیے، انسپکٹر قمر ساجد، سب انسپکٹر علی حسنین، محرر قاسم نے بیانات ریکارڈ کرائے۔
عدالت نے نذیر چوہان سمیت دیگر کے خلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور بیٹے سعد نذیر سمیت 8 ملزمان کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج تھا۔