ٹاپ سٹوریز

پولیس دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئی،عمران خان کو اٹک جیل رکھا جائے گا

Published

on

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کو زمان پارک، لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے لیے 400 سے زیادہ اہلکار اور افسر زمان پارک پہنچے، اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی ان کے ساتھ تھے۔

زمان پارک پہنچنے پر عمران خان کی رہائشگاہ کے مین دروازے پر موجود سکیورٹی اہلکاروں اور وکلا کی ٹیم نے پولیس کو اندر جانے سے روکا اور وارنٹ مانگے گئے ۔

زمان پارک میں موجود تحریک انصاف کے وکلا نے پولیس کے ساتھ وارنٹ کے معاملے پر تکرار کی اور کہا کہ عدالتی فیصلے کے 45 منٹ بعد ہی گرفتاری کے احکامات لاہور کیسے پہنچے؟ ۔

پولیس نے گھر کا دروزاہ کھولنے کے لیے کہا لیکن دروازہ نہ کھولا گیا، اس پر پولیس اہلکاروں نے دروازہ توڑ دیا اور اندر داخل ہو گئے۔

گرفتاری کے لیے آنے والی نفری میں لیڈیز پولیس بھی موجود تھی، دروازہ توڑے جانے کے بعد کسی قسم کی مزاحمت نہ ہوئی اور نفری گھر کے اندر داخل ہوگئی۔

پولیس نے گھر کے اندر سے گرفتار کر لیا گیا، پولیس انہیں لے کر بذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوگئی، عمران خان کو اٹک جیل میں رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version