پاکستان
کراچی میں جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پولیس کا چھاپہ
کراچی میں جی ڈی اے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا، مرتضیٰ جتوئی کی اہلیہ نے الزام عائد کیاکہ گھر میں صرف خواتین موجود تھیں،پولیس اہلکار گھر کےدروازے توڑ کر داخل ہوئے، ہراساں کیا گیا۔
سابق وزيرِ اعظم مرحوم غلام مصطفیٰ جتوئی کے بیٹے سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی کی ڈیفنس کراچی کی رہائشگاہ پر پولیس کے چھاپے کے لیے مورو، نوشہرو فیروز، نوابشاہ اور کراچی کی پولیس کی بیس سے زیادہ پولیس وینز میں نفری لائی گئی۔ دو سو کے قریب پولیس نفری کا جتوئی ہائوس کا گھیراؤ کیا۔
مسز جتوئی نے الزام عائد کیا کہ مرد پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے،پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا پورے گھر کی تلاشی لی گئی، الماریوں سے سامان نکال کر پھینک دیا گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں صرف خواتین موجود تھیں، پولیس کو بتایا گیا لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی۔
مسز مرتضی جتوئی نے الزام لگایا کہ گھر میں موجود عورتوں اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ہراساں کیا گیا،ہمیں پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے،جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔
مسز نوین مرتضی جتوئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سیاست جرم بنادیا گیا ہے، ہمارے گھر چھاپہ بہت بڑی ریاستی دہشت گردی ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی