Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حسان نیازی کو پولیس کل عدالت پیش کرے، لاہور ہائیکورٹ

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ جواب داخل کریں۔۔اگر بیرسٹر حسان نیازی پنجاب پولیس کی تحویل میں ہے تو 18 اگست کو پیش کیا جائے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے حسان نیازی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کی استدعا کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین