Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

پولائٹ سوسائٹی: دھماکہ خیز اور ایکشن سے بھرپور فلم

Published

on

سنیما کی تاریخ  میں شادی کے موضوع پر لاتعداد فلمیں بنی ہیں لیکن   ان میں شاید اس قدر توانائی اور مارشل آرٹ نہیں ہوگا جتنا پولائٹ سوسائٹی فلم میں ہے،  فلم کی کہانی  پاکستانی لڑکی ریا خان ( پریا کنسارا) اور اس کی  بہن لینا ( ریتو آریہ) کے گرد گھومتی ہے۔ لینا کو جب پتہ چلتا ہے کہ  ریا خان ایک  مرد کی محبت  میں گرفتار ہے اور شادی کرنا چاہتی ہے تو لینا شادی روکنے کے لیے  اپنے دوستوں کی مدد لیتی ہے اور اپنی بہن کو زندگی برباد کرنے کے روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

 

برطانوی مصنفہ اور ہدایت کار ندا منظور  نے اس فلم میں  کئی موضوعات  کو اس قدر خوبصورت سے اپنے اندر سمویا ہے کہ کہیں بھی یہ کہانی موضوع سے ہٹتی محسوس نہیں ہوتی۔  یہ فلم خاندان اور بہنوں کے رشتے سے متعلق ہے۔  ریا ایک سکول گرل ہے جو سٹنٹ وومن بننا چاہتی ہے اور اس کی اپنی بہن کے لیے محبت پر مبنی ہے۔ برطانیہ میں اگرچہ ایشیائی کمیونٹی سب سے بڑی کمیونٹی ہے لیکن بہت کم فلموں میں انہیں موضوع بنایا گیا ہے۔ اس فلم میں ایشین کمیونٹی کے دو خاندانوں کو دجکھایا گیا ہے۔ خان سسٹرز اور ان کا خاندان ایک طرف ہے اور راحیلہ ( نمرہ بچہ) اور اس کے بھائی سلیم ( اکشے کھنہ)  کا خاندان دوسری طرف۔  سلیم لینا سے  شادی کرنا چاہتا ہے  جبکہ راحیلہ  ایک دبنگ خاتون ہے اور سلیم ماں کا فرماں بردار بیٹا۔  راحیلہ اور سلیم کا ایک دوسرے پر انحصار اور محبت  خان سسٹرز سے بالکل مختلف ہے۔ خان سسٹرز کے والدین  بیٹیوں کے خوابوں اور عزائم کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین