Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بہاول نگر سے کئی سیاسی عمائدین کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Published

on

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد بہاول نگر سے مختلف سیاسی عمائدین نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر صدف سردار پی پی پی میں شامل ہو گئیں۔

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد تحصیل بہاول نگر میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ادریس اشرف بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔ بہاول نگر میں مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری شیخ فضل الہی نے بھی پی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پی ٹی آئی ضلع بہاول نگر کے سٹی صدر حماد اشرف پی پی پی میں شامل ہو گئے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن بہاول نگر کے نائب صدر سید شاہزیب قمر بھی پی پی پی کا حصہ بن گئے۔ ضلع بہاول نگر میں انجمن تاجران کے صدر ساجد محمود بھی پی پی پی میں شامل ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین