پاکستان
سیاسی جماعتیں قوم کی خاطر نواز شریف کے ساتھ مل کر چلیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کےلیے نواز شریف کے ساتھ مل کر چلیں، نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لا سکتے ہیں، مسائل سے نکال سکتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لئے بہت اطمینان کا دن ہے،نوازشریف کے ساتھ ظلم کے نتیجے میں پارٹی صدارت کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی،نوازشریف کو صدارت سے علیحدہ کرکے ظلم و زیادتی کی گئی،آج میں یہ امانت اپنے بڑے بھائی نوازشریف کو واپس کررہا ہوں،قائدنوازشریف اور تمام پارٹی اراکین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ اور قائد مسلم لیگ (ن) کے تعاون کے ساتھ یہ ذمہ داری ادا کرسکا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافی صرف 2018 میں ہی نہیں ہوئی تھی،قیامت تک دلخراش منظر نہیں بھول سکتا،نوازشریف پر 1999 میں بھی ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،جو کچھ ہمارے ساتھ سلوک کیا گیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،مرحومہ کلثوم نواز کی دلیرانہ تحریک تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائےگی،فصلی بٹیروں کے سوا کسی نے نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا،ہماراپارٹی میں محبتوں اوراخوت کارشتہ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے 1985 میں ترقی کا سفر متعارف کرایا،نوازشریف نے 1985 میں پنجاب میں ترقی کی سیاست متعارف کرائی،قوم گواہ ہے نوازشریف نے کس طرح جدوجہد کرکے پارٹی کو کھڑا کیا،نوازشریف نے دن رات محنت کرکے پارٹی کو متحرک کیا،نوازشریف نے سندھ کے ہاریوں کو زمین کا مالک بنایا،نوازشریف سے جو ظلم اور زیادتیاں کی گئیں وہ سب کے سامنے ہیں،1999 میں نوازشریف کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں،ہمیں کراچی لے جایا گیا پھر لانڈھی جیل میں بند کیا گیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کا مفاد سامنے رکھ کر دلیرانہ فیصلے کئے،کہاجارہاتھا بم دھماکےنہ کریں، 5ارب ڈالر لے لیں،نوازشریف نے کہا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنائیں گے،نوازشریف نے فیصلہ کیادہشت گردی کیخلاف بھرپور کارروائی کرنی ہے،لانڈھی جیل میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،انہیں سلام پیش کرتاہوں جنہوں نےسخت ترین مرحلے میں نوازشریف کاساتھ نہ چھوڑا،نوازشریف نے لوڈشیدنگ ختم،مہنگائی کا خاتمہ کیا تھا۔
شہبازشریف نے کہا کہ 2018میں پاکستان کی ترقی کیخلاف سازش کی گئی،اس سازش نے پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا،خارجہ پالیسی سمیت سب کچھ برباد کردیا گیا،ترقی کا جنازہ نکال دیا گیا،سازش نوازشریف کیخلاف نہیں ملک و قوم کیخلاف کی گئی،نوازشریف پاکستان کو 2018 میں ایشین ٹائیگرکے اسٹیج پر لے آئے تھے،نوازشریف چین سے 33ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لے کر آئے،نوازشریف سی پیک کے ذریعے سرمایہ کاری پاکستان لے کر آئے۔
شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کےدور میں کراچی میں امن قائم ہوا،نوازشریف نے 2013 سے 2018 تک قوم کو بجلی کے اندھیروں سے نکالا،نوازشریف سے کہا آپ وزیراعظم بنیں،ورکر بن کر میں کام کروں گا،نوازشریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے،
شہباز شریف نے سوال کیا کہ نوازشریف کو ان کاموں کے نتیجے میں کیا ملا،غم اور دکھ؟فصلی بٹیروں کی جگہ کام کرنےاور ساتھ دینے والوں کو آگے لانا ہوگا۔