پاکستان

پولنگ سٹاف کو کل انتخابی سامان مل جائے گا، الیکشن کمشنر پنجاب

Published

on

الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹاف کو کل انتخابی سامان مل جائے گا۔پولنگ سامان کی ترسیل کے انتظامات مکمل ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی  آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے تیار ہے،چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں انتخابات کیلئے اقدامات کئے گئے۔

عجازانورچوہان نے کہا کہ مانیٹرنگ کیلئے مربوط نظام ترتیب دیا گیاہے،انتخابی عملے کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے،الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version