Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

پوپ فرانسس نے مزید 21 کارڈینلز بنا کر اپنی میراث مضبوط کر لی

Published

on

new cardinals attend the consistory ceremony to elevate Roman Catholic prelates to the rank of cardinal led by Pope Francis, in Saint Peter's Square at the Vatican, September 30, 2023

پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز اپنی میراث کو مزید تقویت بخشی،انہوں نے 21 پریلیٹس کو کارڈینل کے اعلیٰ عہدے پر فائز کیا جس سے ان کے منتخب کردہ ووٹرز کے فیصد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اوران کارڈینلز کو پوپ فرانسس کے جانشین کے لیے ووٹ دینے کا حق حاصل ہوگا۔

21 میں سے 18 کی عمریں 80 سال سے کم ہیں اور اس طرح وہ چرچ کے قانون کے تحت فرانسس کی موت یا استعفیٰ کے بعد اگلے پوپ کے انتخاب کے لیے خفیہ کانفرنس میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔ وہ کارڈینل الیکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 80 یا اس سے زیادہ عمر کے تینوں کو چرچ کے لیے ان کی طویل خدمات کی وجہ سے یہ اعزاز دیا گیا۔

نئے کارڈینلز امریکہ، فرانس، اٹلی، ارجنٹائن، سوئٹزرلینڈ، جنوبی افریقہ، اسپین، کولمبیا، جنوبی سوڈان، ہانگ کانگ، پولینڈ، ملائیشیا، تنزانیہ اور پرتگال سے ہیں۔

ملائیشیا اور جنوبی سوڈان سے پہلا کارڈینل بنایا گیا ہے، جو فرانسس کی جانب سے ان ملکوں کو زیادہ پہچان دینے کی پالیسی کا تسلسل ہے، ان ملکوں میں کیتھولک اقلیت ہیں ا یہ جنگ زدہ ملک ہیں۔

اہم تقرریاں

ایک اہم تقرری ہانگ کانگ کے بشپ اسٹیفن چو ساؤ یان کی ہے۔ چاؤ کمیونسٹ چین میں کیتھولک چرچ کے بڑے لنکس میں سے ایک ہے، جہاں ویٹیکن کیتھولک کے لیے حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بشپ نے اپریل میں بیجنگ کا تاریخی دورہ کیا۔

ایک اور تقرر اطالوی بشپ پیئربٹیسٹا پیزابالا کا ہے، جہاں ویٹیکن کو خدشہ ہے کہ عیسائیوں کی تاریخی موجودگی خطرے میں ہے۔

تنوع ضروری ہے؛ یہ ناگزیر ہے، فرانسس نے نئے کارڈینلز کو ان کی آفیشل انگوٹھی اور سرخ، تین بلیڈ والی ٹوپی جسے “بیریٹا” کہا جاتا ہے۔ دیتے ہوئے کہا۔

2013 میں ان کے منتخب ہونے کے بعد سے یہ پوپ کا نواں کنسسٹریٹی تھا اور پچھلی دہائی کے دوران مسلسل تبدیلیاں آتی رہیں، اس دوران ایشیائی اور افریقی کارڈینل الیکٹرز کی فیصد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ یورپ سے آنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

فرانسس دسمبر میں 87 سال کے ہو جائیں گے اور آیا وہ اگلے سال یا 2025 میں ایک اور کنسسٹری کا انعقاد کرے گا اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ کتنی دیر تک زندہ رہتے ہیں۔ جب کہ وہ وہیل چیئر اور چھڑی کا استعمال کرتے ہیں اور ان کے کئی آپریشن ہو چکے ہیں، مجموعی طور پر اس کی سرگرمیاں کم نہیں ہوئی ہیں اور وہ اب بھی مصروف شیڈول رکھتے ہیں۔

4 اکتوبر کو، وہ ویٹیکن میں ایک ماہ طویل اہم میٹنگ کا آغاز کریں گے، جو چرچ کے مستقبل کو ترتیب دے سکتا ہے۔

اکتوبر کی مجلس کی دو سال سے تیاری کی جا رہی ہے، جس کے دوران دنیا بھر کے کیتھولک سے چرچ کے مستقبل کے بارے میں ان کے وژن کے بارے میں پوچھا گیا۔

حامیوں نے چرچ کی طاقت کی حرکیات کو تبدیل کرنے اور خواتین سمیت کیتھولک اور معاشرے کے کمزور طبقات کو بڑی آواز دینے کے لیے مشاورت کا خیرمقدم کیا ہے۔

قدامت پسندوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل وقت کا ضیاع رہا ہے، تقریباً 1.3 بلین رکنی چرچ کے درجہ بندی کے ڈھانچے کو ختم کر سکتا ہے اور طویل عرصے میں روایتی نظریے کو کمزور کر سکتا ہے۔ دوسرا فائنل سیشن 2024 میں منعقد ہوگا۔

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین