کھیل

ذکا اشرف کی ممکنہ برطرفی، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے اگلے ہفتے جواب طلب

Published

on

لاہور ہائیکورٹ  نے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین  مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی  ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست پر  وفاقی حکومت اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن سے آیندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری اقبال نے ممکنہ برطرفی کی درخواست پر سماعت کی جس میں ممکنہ طرفی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ معاملہ ابھی صرف کابینہ ڈویژن کے پاس گیا ہے اور محض سمری کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ کہ اسی نوعیت کا معاملہ  جسٹس شاہد کریم کے روبرو زیر سماعت ہے، اس لیے اسے بھی اُسی بنچ کو بجھوا دیا جائے۔

عدالت نے  درخواست  مزید کارروائی کیلئے جسٹس شاہد کریم کو بجھوا دی اور ساتھ ہی درخواست پر تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version