تازہ ترین

مہنگے تیل پر چلنے والے بجلی منصوبوں کو ونڈ اور سولر انرجی پر منتقل کیا جائے، وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگےتیل پر چلنےوالے بجلی منصوبوں کی نوعیت کو بدلنےکی ضرورت ہے،بجلی کے منصوبوں کو قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں بہت زیادہ انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے،بارشوں کے نقصانات کے حوالےسے این ڈی ایم اے کو ہدایات دی ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے صوبوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل وضع کرے،توانائی کے شعبے کا باقاعدہ جائزہ لیا جائےگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ڈیموں میں پانی جمع ہورہا ہے،ڈیموں میں پانی کا جمع ہونا خوش آئند ہے،حکومت بجلی چوری روکنے کے حوالےسےپرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام میں پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے،دوسرے صوبے بھی بجلی چوری کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات اٹھائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کی استعدادکار میں اضافہ ناگزیر ہے،بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری کے بغیر فوائد کا حصول ناممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی ترسیل کے نظام کی استعداد بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کی ضرور ت ہے،نظام میں بہتری سے توانائی کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ مہنگے تیل پر چلنےوالے بجلی منصوبوں کی نوعیت کو بدلنےکی ضرورت ہے،بجلی کے منصوبوں کو قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ونڈ،پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کےدور رس نتائج برآمد ہوں گے،مافیازکا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version