کھیل
پریتی زنٹا نے پنجاب کنگز کے لیے ایک کرکٹر کو غلطی سے خرید لیا
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے آکشن کے دوران بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی فرنچائز پنجاب کنگز کے لیے غلط کھلاڑی کو منتخب کردیا۔
آئی پی ایل 2024 کے آکشن میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کے ساتھ دلچسپ واقعہ رونما ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر آئی پی ایل 2024 کے آکشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک اداکارہ پریتی زنٹا نے غلط کھلاڑی کو آکشن میں خرید لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی پی ایل ایکشن کے دوران آرگنائزر نے ششانک سنگھ کے لیے ابتدائی بولی 20 لاکھ روپے کی لگائی تو پنجاب کنگز کی جانب سے پریٹی زنٹا نے اپنا کارڈ دکھاکر خرید لیا لیکن کچھ ہی دیر میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
Fantastic scenes here as the notoriously inept Punjab Kings manage to not only purchase a player they didn’t want, (Shashank Singh), they also admit to this in front of literally everyone. Singh we can guess is sat at home wondering whether to show up in March. #IPLAuction #pbks pic.twitter.com/PtLQv9t07H
— Punjab Kings UK🇬🇧👑 (@PunjabKingsUK) December 19, 2023
پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کے لیے پیڈل اٹھایا اور آرگنائزر نے پلئیر کے پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تو میزبان کی جانب سے انکار کردیا گیا جس کے بعد وہ کھلاڑی پنجاب کنگز کا حصہ بن گیا۔
ایسا واقعہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
کنگز کی فرنچائز کے اعلیٰ عہدیداران نے میزبان ملیکا کو کہا کہ ششانک سنگھ کی خریداری کیلئے بولی لگی تو آپ کو انکے ساتھ ہی جانا ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب کنگز میں حادثاتی طور پر ڈرافٹ میں نام آنے پر کھلاڑی بھی حیران ہے، انہوں نے سال 2022 کے سیزن میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی