کھیل

پریتی زنٹا نے پنجاب کنگز کے لیے ایک کرکٹر کو غلطی سے خرید لیا

Published

on

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے آکشن کے دوران بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی فرنچائز پنجاب کنگز کے لیے غلط کھلاڑی کو منتخب کردیا۔

آئی پی ایل 2024 کے آکشن میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کے ساتھ دلچسپ واقعہ رونما ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر آئی پی ایل 2024 کے آکشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک اداکارہ پریتی زنٹا نے غلط کھلاڑی کو آکشن میں خرید لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی پی ایل ایکشن کے دوران آرگنائزر نے ششانک سنگھ  کے لیے ابتدائی بولی 20 لاکھ روپے کی لگائی تو پنجاب کنگز کی جانب سے پریٹی زنٹا نے اپنا کارڈ دکھاکر خرید لیا لیکن کچھ ہی دیر میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کے لیے پیڈل اٹھایا اور آرگنائزر نے پلئیر کے پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تو میزبان کی جانب سے انکار کردیا گیا جس کے بعد وہ کھلاڑی پنجاب کنگز کا حصہ بن گیا۔

ایسا واقعہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

کنگز کی فرنچائز کے اعلیٰ عہدیداران نے میزبان ملیکا کو کہا کہ ششانک سنگھ کی خریداری کیلئے بولی لگی تو آپ کو انکے ساتھ ہی جانا ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب کنگز میں حادثاتی طور پر ڈرافٹ میں نام آنے پر کھلاڑی بھی حیران ہے، انہوں نے سال 2022 کے سیزن میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version