تازہ ترین

صدر عارف علوی نومنتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں رکاوٹ بن گئے

Published

on

صدر مملکت عارف علوی نومنتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں رکاوٹ بن گئے، وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری پر تاحال دستخط نہ ہو سکے۔ صدرِ نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں نہ ملنے پرصدر کا موقف ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں،جب تک ہاؤس مکمل نہیں ہوتا اجلاس نہیں بلایا جائے گا،۔

صدر مملکت کے پاس قومی اسمبلی اجلاس پیر کو بلانے کی سمری بھیجی گئی تھی،ایوان صدر کا مؤقف ہے کہ سمری آئینی طور پر 15 دن تک روکی جاسکتی ہے۔

آئین کی شق 91 ذیلی شق 2 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلانا لازم ہے، 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسی دن حلف کے بعد نئے اسپیکر کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اجلاس کے پہلے روز اراکین کا حلف ہوگا اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

اجلاس کے دوسرے دن قائد ایوان یعنی وزیراعظم کے عہدے کے کاغذات جمع ہوں گے، جبکہ تیسرے دن وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

2 Comments

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version