Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صدر آصف زرداری کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

Published

on

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل  سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مشترکہ اجلاس سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو شرکت کے دعوت نامے جاری جاری کر دیے گئے۔

مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو خصوصی دعوت دی گئی ہے،مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی اسپیکرز، اسپیکر آزاد جموں کشمیر اور اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مشترکہ اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لئے خصوصی دعوت نامے کا ہونا ضروری ہے۔

ترجمان مشترکہ اجلاس کے موقع پر بغیر خصوصی دعوت نامے کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلہ ممکن نہیں ہو گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین