Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لیے اچھی ٹیم لے کر جائیں گے، کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں، بابراعظم

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے ورلڈ کپ کے لیے اچھی ٹیم لیکر جائیں گے،کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں۔

بابر اعظم نے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہوجائیں گی۔ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کرلیں،ہم نے بہت سے چیزوں کو تبدیل کیا،کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔

بابراعظم نے کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں،نیوزی لینڈ سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی تیاری کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اس سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے،کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں،ہماری بیٹنگ اسٹرونگ ہونے جارہی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ عثمان خان، عرفان نیازی، کو کھلائیں گے ۔ہماری بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک جائے گی،ینگ کھلاڑی کے آنے کی ہم سینیئر کو بہت خوشی ہوتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین